• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیما مالنی آج اپنی70 ویں سالگرہ منا رہی ہیں




کئی برسوں سے بالی ووڈ کی ڈریم گرل کا خطاب رکھنے والی ماضی کی صفِ اول کی اداکارہ ہیما مالنی آج اپنی70 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

16اکتوبر1948کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہرتروچھی میں ایک تامل آئینگرخاندان میں جنم لینے والی ہیما مالنی چکراورتی بالی ووڈ میں بطور اداکارہ،،ہدایتکارہ،پروڈیوسراور کلاسیکل ڈانسر منفرد پہچان رکھتی ہیں۔

1968ء میں فلم سپنوں کے سوداگر سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیما نے جانی میرا نام،انداز،سیتا اور گیتا، ڈریم گرل،چرس،شعلے،کرانتی،ستے پہ ستاسمیت لاتعداد کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

کئی سال فلمی دنیا سے غائب رہنے کے بعد ہیما مالنی کی پردے پر واپسی 2003ء میں فلم باغبان سے ہوئی جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔

بحیثیت سیاستدان بھارتی پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کی رُکن رہنے والی ہیما مالنی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا جاچکاہے۔

واضح رہے کہ 1975میں فلم شعلے میں دھرمیندرا کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی1980میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ۔

تازہ ترین