• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کے کھیل میں اعدادو شمار کو بڑی اہمیت حاصل ہے،کہیں کھلاڑیوں کے انفرادی رنز ، وکٹوں کی تعداد اور کہیں ٹیم کےکم یا بڑے اسکورز ریکارڈ بک کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بعض اعداد وشمار ایسے بھی ہوتے ہیں جو ریکارڈ بک میں تو جگہ نہیں بناپاتے لیکن اپنے دلچسپ پہلو کے باعث شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ضرور بن جاتے ہیں۔

ایسے ہی دلچسپ اعداد وشمار ابوظبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ کے دوران سامنے آئے، 57 رنز پر پاکستان کی پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد اور فخرزمان نے ٹیم کو مشکل سے نکالا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 282 تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

دونوں بیٹسمینوں نے 94، 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اگر دونوں کے انفرادی اسکورز کو 282 میں سے نکال دیا جائے تو باقی ٹیم کا اسکور بھی 94 رنز ہی بنتا ہے۔ یعنی 94 + 94 + 94 = 282

تازہ ترین