لندن( جنگ نیوز) ڈاگ شو کرفٹس اگلے ماہ 10تاریخ سے شروع ہوگا اور 13مارچ تک جاری رہے گا، اس شو میں برطانیہ سمیت دنیا بھر کے کم وبیش22ہزار کتے شریک ہوں گے ،کرفٹس میں شرکت کیلئے دنیا بھر میں کتوں کومختلف مقابلوں کیلئے تیار کرنے کاعمل زور شور سے شروع کردیاگیاہے، کرفٹس صرف ڈاگ شو ہی نہیں ہوگا بلکہ اس میں انسانی دلچسپی کی اور بھی بہت سی چیزیں ہوںگی، کرفٹس میںشریک انسانوں کے سدھائے اور سکھائے ہوئے کتے مختلف انداز میں اپنی مہارت کامظاہرہ کرکے لوگوں کوحیرت زدہ کردیں گے۔اس سال کرفٹس کی 125ویں سالگرہ ہوگی اس لئے اس نمائش میں دیکھنے کو بہت کچھ ہوگا۔کتوں کا مقابلہ جیتنے والے ہیرو کتے کا اعلان 13مارچ کوکیا جائے گا۔یہ اپنی نوعیت کا دوغلی نسل کے کتوں واحد شو ہے جس میں کتوں کی انسانوں کے حکم ماننے، ذہانت، فلائی بال، میوزک پر ڈانس کے حیرت انگیز مظاہرے دیکھنے میں آئیں گے۔کینل کلب کی سیکریٹری کیرولن کسکو کا کہناہے کہ اس دفعہ اس شو کی 125 ویں سالگرہ ہوگی ۔