• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع کردی ۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے عابد باکسر کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ عابد باکسر فراڈ اور جعلسازی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے پولیس نے ان مقدمات عابد باکسر کو بے گناہ قراردیا ہے ۔

پولیس کی جانب سے عابد باکسر کو5 مقدمات میں بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔

عابدباکسر نے عدالت کو بتایا کہ ان پر یہ مقدمات جعلسازی سے بنائے گئے تھے ، اس موقع پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین