• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بالی ووڈکے دبنگ اداکار سلمان خان بھی ’می ٹو‘کی زد میں


بھارت بھر میں اس وقت '’می ٹو‘مہم کی گونج سنائی دے رہی ہے اور بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی ’می ٹو‘ مہم کی زد میں بالی ووڈ کے دبنگ خان بھی آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ماڈل اور سابقہ بگ باس کنٹسٹینٹ پوجا مشرا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے ’ 'می ٹو‘مہم کی حمایت کی اور ساتھ ہی اپنے ساتھ ہونے والے ہرسانی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز اور سہیل خان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا اور صرف یہی نہیں پوجا مشرا نے بالی ووڈ اداکار شتروگن سنہا ان کی اہلیہ اور اداکار سوناکشی سنہا پر بلیک میل کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں ۔

دوسری جانب ان الزامات پر سلمان خان فیملی اور شتروگن سنہا فیملی کو کوئی جواب یا وضاحت نہیں دی۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے اپنے ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر اور ہدایتکار اگنی ہوتری پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا ۔جس کے بعدبھارت بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ شدت اختیار کر چکا ہے

اب تک بھارتی اداکاروں، ہدایتکاروں، کامیڈین، مصنف سمیت سیاستدانوں اور کرکٹرز کے نام بھی اس ’می ٹو‘مہم کی زد میں آچکے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین