• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی اکبر اور فیروز خان دونوں نے بہترین کام کیا: دانش نواز

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

’سنوال یار پیا‘ کے ڈائریکٹر دانش نواز نے احمد علی اکبر اور فیروز خان کی پرفارمنس کی تعریف کردی۔

جیو ٹی وی کے ڈرامہ ’سانول یار پیا‘ اس سال کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں شامل ہے، جس میں احمد علی اکبر بطور سانول، درفشاں سلیم بطور پیا اور فیروز خان بطور آلیار نے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔

ڈرامے کے مداحوں نے احمد علی اکبر اور فیروز خان کی پرفارمنس کا موازنہ بھی کیا ہے، جہاں بہت سے مداحوں کا ماننا ہے کہ احمد علی اکبر نے فیروز خان کو سائید لائن کردیا ہے۔

تاہم ڈائریکٹر دانش نواز نے وضاحت کی کہ دونوں اداکاروں نے بہترین کام کیا ہے اور کسی ایک کی پرفارمنس دوسرے پر حاوی نہیں ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ سانول کا کردار بہت مضبوطی سے لکھا گیا ہے اور احمد علی اکبر نے اسے بہترین انداز میں پیش کیا ہے، فیروز خان بطور آلیار الگ نوعیت کا کردار ہے اور انہوں نے اسکرپٹ میں لکھے گئے کردار کو بہترین انداز میں نبھایا ہے، دونوں کے کرداروں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ایک نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید