• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولمبو ( جنگ نیوز ) انٹریشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ چیف الیکس مارشل نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ میں وسیع پیمانے پر کرپشن کی تفتیش ہورہی ہے۔ دنیا بھر میں زیادہ تر بکیز کا تعلق بھارت سے ہے۔ جے سوریا کے علاوہ کئی اور لوگوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ شاید ہم چند مزید بڑے ناموں کے ملوث ہونے کا انکشاف کرسکیں۔ البتہ تفتیش مکمل ہونے، گڑبڑ سے متعلق مکمل تفصیلات اکٹھی ہونے اور باقاعدہ فرد جرم عائد ہونے تک ایسا نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین