• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں مزید20پیسے کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ لیکن انٹربینک مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادوشمارکے جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.60روپے اورقیمت فروخت 133.70روپے پر مستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں مزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.00روپے سے بڑھ کر 133.20روپے اورقیمت فروخت 134.00روپے سے بڑھ کر 134.20روپے ہوگئی۔

تازہ ترین