• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کی ڈیڈ لائن میں 27اکتوبر تک مشروط توسیع

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالوحمن لودھی نے راولپنڈی ڈویژن کے بھٹوں کو سموگ کے باعث بند کرنے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کرانے کیلئے جاری نوٹسز کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کردی۔ابرار حسین وغیرہ نے محکمہ ماحولیات کے جار ی نوٹسز کو چیلنج کیا ہوا ہےجس پرعدالت عالیہ نے عملدرآمد معطل کررکھا ہے۔ادھر چیئرمین سموگ کمشن پنجاب ڈاکٹر پرویز حسن اور بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے بعد اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کی ڈیڈ لائن میں 27اکتوبر تک مشروط توسیع کر دی گئی۔ فیصلہ محکمہ ماحولیات اور سپارکو کی موسمی پیش گوئی کے ڈیٹا کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ محکمہ ماحولیات حکومت پنجاب کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ،یک دم موسمی تغیر اور سموگ کی صورت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹے فوری طور پر بند کر دیئے جائیں گے - مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ بھٹوں میں غیرمعیاری ایندھن استعمال نہیں کیا جائے گا اور بندش کے دورانیہ میں بھٹہ مالکان بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی میں منتقل کریں گے جس سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین