• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم،صفدر کانام ای سی ایل سے ہٹانے پر نیب نے نفی میں رائے دیدی

اسلام آباد( ایوب ناصر)قائد ن لیگ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے حوالے سے نیب نے نفی میں رائے دے دی ہے،اس رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے رپورٹ تیار کریگی، نیب کی رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے رپورٹ تیار کرے گی، جو سابق وزیراعظم کی طرف سے آنے والی درخواست کے ہمراہ کابینہ میں بھیجی جائے گی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم ،اس کی صاحبزادی اور داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ سابق وزیراعظم کی فیملی کے خلاف مزید دو ریفرنسز کا فیصلہ آنے والا ہے لہٰذا انہیں رعایت دے کر یہاں ڈھونڈتے پھریں گے۔
تازہ ترین