• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں فلم ڈونکی کنگ کیخلاف ایک اور درخواست دائر

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)جیو فلمز کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ڈونکی کنگ کے خلاف ایک اوردرخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر کردی گئی ہے جس کی سماعت آج جسٹس مرزا وقاص رئوف کی عدالت میں ہوگی۔راجہ شعیب عادل نے سعید یوسف خان ایڈووکیٹ کے زریعے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈونکی کنگ کے ٹائٹل سونگ سے ان کی دل آذاری ہورہی ہے۔درخواست میں سیکرٹری اطلاعات ونشریات حکومت پاکستان،چیئر مین سنسر بورڈ آف پاکستان اور سی ای او جیو فلمز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار راجپوت جنجوعہ ہے۔ خا ند انی نام کے طور پر راجہ کا نام استعمال کیا جاتا ہے درخوا ست میں استدعا کی گئی کہ فلم کی نمائش کا اجازت نام واپس لیا جائے ۔ٹائٹل سونگ کو فلم سے نکالا جائے۔واضح رہےکہ راولپنڈی کے علاقہ ویسٹریج تھری محلہ آلہ آباد کے رہائشی عاطف رزاق جنجوعہ نے سید حسن عباس اور عثمان علی اعوان ایڈووکیٹس کے زریعے پہلے ہی ایک درخواست دائر کرکھی ہے جس کی سماعت بھی آج ہی جسٹس مرزا وقاص رئوف کی عدالت میں ہوگی۔ دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹائٹل گاناڈونکی راجہ میں بار بار ڈونکی راجہ ،آذاد نگری ڈونکی راجہ ،اب بجے گا سب کا باجا،بلی خالہ بندروں کی وزیر اعلی، لومڑی بھی سفیر ہوگی،کھوتا کھوتا کھوتا ،آذاد نگری ڈونکی راجہ میں استعمال ہونے والا لفظ راجہ راجپوت برادری کی سب کاسٹ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔گانے سے راجپوت برادری کی دل آزاری ہوئی ہے۔
تازہ ترین