• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کا پاکستان میں ویزا سینٹرقائم کرنےکا اعلان

اسلام آباد(ایجنسیاں) قطر نے پاکستان میں ویزا سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا ہے جس سے پاکستانیوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔قطر کے سفارت خانے نے وزارت برائے سمندر پار پاکستانی کو لکھے گئے ایک خط میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کو بتایا کہ قطر نے پاکستان کو ان 8 ممالک میں سے ایک منتخب کیا ہے جہاں قطر میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لیے قطر ویزا سینٹر قائم کیا جائے گا۔
تازہ ترین