• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر مظالم،عالمی منصف بھارت کو انصاف کےکٹہرے میں لائیں، زرداری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کےصدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئےکہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،عالمی منصف بھارت کو انصاف کےکٹہرے میں لائیں۔ وزارت خارجہ کیساتھ حکومت پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کوبھی متحرک کرے تاکہ کشمیریوں کیلئے موثرآواز بلند کی جاسکے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت خارجہ کے ساتھ حکومت پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کوبھی متحرک کرے تاکہ مظلوم کشمیریوں کے لئے موثرآواز بلند کی جاسکے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنےناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے ریاستی دہشتگردی کر رہاہے،عالمی منصف بھارت کو انصاف کےکٹہرے میں لائیں۔
تازہ ترین