گھوٹکی(نامہ نگار)سیپکو واپڈا گھوٹکی کی جانب سے بجلی چوروں اور ناہنددگان کے خلاف گرینڈ آپریشن 800 سے زاہد غیر قانونی کنڈا کنکشن منقطع 3 افراد پر مقدمہ درج اور لاکھوں روپے بقایاجات کی مد میں وصول کیئے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں ایکسین گھوٹکی ارشاد علی بلوچ ،ایس ڈی او ٹو نثار احمد چاچڑ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو چیف سکھر سعید احمد ڈاوچ کی ہدایت پر بجلی چوروں اور غیر قانونی کنڈا کنکشن لگانے والوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہےجس کے تحت 800 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے ہیں اور بقایاجات کی مد میں 29لاکھ رو پے کی وصولی کی گئی ہے انہوں کہا کہ بجلی چوری میں ملوث تین افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے بجلی چوری کرنے والے علاقوں سے 18 ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی واپڈا صارفین سے اپیل کرتے ہیں کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی ہوسکے بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے اپنے عملے کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملازم بجلی چوری میں ملوث نکلا تو اس کے خلاد قانونی کاروائی کی جائیگی۔