کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ہزارہ ٹائون علمدار روڈ اور کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت،گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ بندش پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ واسا کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کے کئی ٹیوب ویل خراب یا پانی کا لیول نیچے چلاگیا ہے جس کی وجہ سے بڑی آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے اسی طرح گیس کمپنی کے حکام کی غفلت کے باعث سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر اورنواحی علاقوں کے صارفین کو گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث مشکلات کاسامنا ہے بیان میں کہا گیا کہ یہ صوبائی حکومت، کونسلرز،سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ احساس کرتے ہوئے متعلقہ فورمز پر ان محکموں کی ناقص کارکردگی پر آواز بلند کرتے ہوئے عوامی مفادات اور حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریںجبکہ صوبائی حکومت واسا کی کارکردگی کو چانچنے کیلئے ایک میکا نزم تشکیل دے وفاقی حکومت سرد علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش سے متعلق بات کرکے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جائیںبیان میں کہاگیاکہ ہزارٹائون علمدارروڈ ودیگر علاقوں کے عوام واساحکام کی ملی بھگت سے ٹینکرمافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں جہاں فی ٹینکر تین ہزار روپے فروخت کیاجارہاہے متعلقہ حکام مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔