• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملا عبداللہ غنی برادر قطر حکومت کی گزارش پر جیل سے رہا

دبئی(سبط عارف) افغان طالبان کے شریک بانی ملا عبداللہ غنی برادر المعروف ملا برادر پاکستان کی جیل سے رہا کردیے گئے۔ معتبر ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی ہےکہ ملابرادر کو قطر حکومت کی گزارش پر رہائی ملی۔ حال ہی میں قطر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کرکے پاکستان کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ملابرادر کو 2010 میں سیکیورٹی اداروں نے کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ملا عبداللہ ان 4افراد میں شامل ہیں جنہوں نے 1994میں افغانستان میں طالبان موومنٹ کی بنیاد رکھی تھی۔ملا برادر طالبان حکومت کے دوران کئی عہدوں پر رہے اور 2001کےبعد وہ پاکستان آگئے تھے جہاں آپریشن کے دوران انہیں 2010 میں گرفتار کرلیاگیا۔یہ بھی سمجھا جارہاہے کہ ملا برادر کی رہائی افغان طالبان کو ہتھیار چھوڑ کر نئے امن مذاکرات کی میز پر لانے میں معاون ثابت ہوگی۔

تازہ ترین