پاکستان کے عوام کو گھر دینے کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سکھر اور آزاد کشمیر میں افتتاح کر دیا گیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سکھر میں جبکہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مظفر آباد آزاد کشمیر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کیا۔
سکھرمیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو اور حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔
ادھر مظفر آباد میں منقعدہ تقریب میں وفاقی وزیر امورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ہاؤسنگ اسکیم سے متوسط طبقے کو چھت اور روزگار ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں آزادکشمیر بھی شامل ہے، وزیراعظم عمران خان کےویژن کو آزاد کشمیر و گلگت بلتستان تک وسعت دیں گے۔
علی امین گنڈا پورنے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کا مؤقف واضح ہے، وہاں بھارتی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔