• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن منیجر کی حامی، ثقلین کیخلاف تحقیقات کا اعلان

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین کی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد سابق فل بیک اور 1984کے لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستانی ٹیم کے رکن توقیر ڈار کو پاکستانی ٹیم کا نیا کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ثقلین کے خلاف تحقیقات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ثقلین کا کہنا ہے کہ وہ کچھ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریلکس ہونا چاہتے ہیں۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے ہونے کے بعد نئے کوچ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ توقیر ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔ توقیر ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے منیجر حسن سردار نے نئی داری سنبھالنے کی پیشکش کی ہے۔ مسقط سے واپسی کے بعد حسن سردار سے بات کروں گا۔ دریں اثنا ہاکی فیڈریشن نے مسقط میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران کوچ کے ساتھ تنازع میں منیجر قومی ٹیم حسن سردار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری شہباز احمد نے پیر کو ثقلین سے ملاقات کے بعد کہا کہ حسن سردار ٹیم کے چیف ہیں، ان کی رپورٹ کے بعد حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔ میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ پیر کی صبح مستعفی کوچ محمد ثقلین نے وطن واپس آکر فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور شہباز احمد سے ملا قات کی۔ ثقلین نے کہا میڈیا نے واقعے کو بہت زیادہ اچھالا ہے۔ پی ایچ ایف کو سب بتادیا تھا اگر شروع سے ایکشن لیا جاتا تو ایسا نہ ہوتا۔
تازہ ترین