• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں 11 سال بعد انتظامی و سیکورٹی اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے

سوات،مینگورہ(نمائندگان جنگ)سوات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے 11سال بعدپاک فوج نے انتظامی اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کردیئے ہیں ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پائیدارقیام امن پر پاک فوج کے شکرگزارہیں جبکہ کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ غیور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے بریگیڈیئر نسیم نے انتظامی اختیارات کے نشان کو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام اور سیکیورٹی انتظامات کے نشان کو ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سعید وزیر کے حوالے کیا ،کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے حوالگی کی یادگار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حوالے کی ۔ سوات میں سول انتظامیہ کو اختیار ات منتقلی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سیدوشریف ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ،کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ(ہلال امتیاز ملٹری)،آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین اور جی او سی سوات میجر جنرل خالد سعید، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ(تمغہ شجاعت)، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر ،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، سوات کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کہاہے کہ وادی سوات کے عوام نے انتہائی بھیانک حالات کا سامنا کیا۔

تازہ ترین