• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی پر بلاول اور زرداری کا خراج عقیدت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’مادرِ جمہوریت ‘ بیگم نصرت بھٹو کی 7 ویں برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی جدوجہد کی تاریخ بیگم بھٹو کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم وفات پر پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر جمہوریت کی بہادری، ثابت قدمی ،ملک اور قوم کے لیئے تاریخ ساز قربانیاں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔
تازہ ترین