• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہاکی ٹیم انتظامیہ کی لڑائی ریسلر عنایت کی وطن واپسی

پاکستان ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ محمد ثقلین نے ٹیم منیجر حسن سردار سے اختلافات کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا،مسقط میں دنون کے درمیان ہونے والی گرما گرمی اور گالم گلوچ کو عالمی میڈیا سے بہت زیادہ اہمیت دی، مگر پی ایچ ایف کے حکام کے ساتھ ساتھ بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزارت بھی تادم تحریر بیرون ملک پاکستان کی جگ ہنسائی پرخاموش ہے٭پاکستان کو یوتھ اولمپکس گیمز میں پہلا کانسی کا تمغہ جیتنے والے قومی ریسلر عنایت اللہ وطن واپس پہنچ گئے،ارجنٹائن میں قومی پرچم بلند کرنے والے ریسلر عنایت اللہ کا وطن واپس پہنچنے پر فیڈریشن اور دوست احباب کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا٭نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر اسپورٹس کلب میں بیڈمنٹن کورٹ اور انڈور گیمزکا افتتاح کیا اس موقع پر اقبال قاسم ، شوکت محمود خٹک ، شاہد اقبال ڈار، اقبا ل واحد ، سید خرم حسین نے بھی خطاب کیا٭ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اشتراک سے 64ویں قومی مینزاینڈ وومنز سائیکلنگ چیمپین شپ دسمبر میں لاہور میں کھیلی جائے گی٭ پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے سیکریٹری جمیل رانا کو ایشین ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتخب ہوگئے،سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال ،کراچی کے صدر محسن علی خان ،سند ھ کے تمام عہدے داروں گلفراز احمد خان،کامل حسن ،اظہار احمد،انتصار حیدر،سید وقار احمد ،محمد ندیم ،عظمت پاشا،عمر شاہین،عمیرہ صدیقی ،فہمیدہ ضمیر نے انہیں مبارک باد دی ہے٭ چوتھے ایس ایس بی ٹیبل ٹینس رینکنگ ٹورنامنٹ کا فائنل فرقان پٹیل اور حریم انور نے جیت لیا، مہمان خصوصی شہزاد پرویز نے سیکریٹری ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن سلیم احمد، سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑی عارف نا خدا اور دیگر سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سرٹیفکیٹ،ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے٭کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور کسٹمز پروینٹو کلب کے اشتراک سے کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس میں جنید علی شاہ الیون اور افتخار احمد الیون کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ افتخار احمد الیون نے جیت لیا افتخار احمد الیون کے کپتان محمد علی خان نے دو ، اولمپئن وسیم فیروز ، انس نے ایک ایک جبکہ جنید علی شاہ الیون کی جانب سےحسنین اور اذلان خان نے ایک ایک گول اسکور کیا میچ کے مہمان خصوصی ممبر آف کسٹمز ایف بی آر زاہد کھوکھراور کلکٹر کسٹمز پروینٹو افتخار احمد تھے، اس موقع پر صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر جنید علی شاہ ، سیکریٹری جنرل حیدر حسین، حنیف خان، کامل حسین اور دیگر بھی موجود تھے  

ہاکی ٹیم انتظامیہ کی لڑائی ریسلر عنایت کی وطن واپسی
جنریشنز اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر غزالہ صدیقی مہمان خصوصی فیصل ایدھی کوشیلڈ پیش کرتے ہوئے

٭ کے سی سی زون سات اےگریڈ کرکٹ لیگ کا افتتاح کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے کیا، انہوں نے کہا کہ کر کٹ کا فروغ میرا مقصد تھا،اس موقع پر جمیل احمد، سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے،شہزاد عالم ، سابق اسسٹنٹ سیکریٹری کے سی سی اے نے بھی خطاب کیا اور کہا کہصدر کے سی سی اے ندیم عمر ڈسٹرکٹ ٙزون کے عہدیداران کا اجلاس طلب کرکے ان کے تحفظات دور کریں تاکہ کراچی کی کرکٹ کوبرق رفتاری سے فروغ حاصل ہو، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں شاہی باغ کو 5وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔

ہاکی ٹیم انتظامیہ کی لڑائی ریسلر عنایت کی وطن واپسی
کے سی سی کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی کر کٹ ٹور نامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے

 جب ناظم آباد ینگسٹر ز191رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی٭ غازی فاؤنڈیشن کے تحت کھیلوں کے سالانہ مقابلے گلشن اقبال میں منعقد ہوئے جن میں غازی فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اسکولز اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی کھیلوں کے اختتام پر اپنے خطاب میں غازی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیوں انجینئر ایاز حیدر نے کہا کہ طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دیں کیونکہ کھیل جسمانی ورز ش کا بہترین ذریعہ ہیں ٭سردار نادر مگسی نے تیسری گوادر آف روڈ ریلی جیت لی، رفتار کے سلطان صاحبزادہ سلطان محمد علی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے٭جنریشنز اسکول اسپورٹس سوسائٹی کی طرف سے تیسرے عبدالستار ایدھی یادگاری گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے مہمان خصوصی تھے۔ ان مقابلوںمیں 34ٹیموں نے حصہ لیا۔ اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے مہمان خصوصی فیصل ایدھی کوشیلڈ پیش کی -

تازہ ترین
تازہ ترین