• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی رہائی کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) محمد صفدر کی رہائی کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کےلئے مقرر کردی ہے ۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل نیب اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی سزا معطلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

نیب نے دائر اپیل میں کہا کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ نےاپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کاحکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامے کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی،اس لئے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا اور اس کے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین