• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا ڈیٹا جمع نہ کرنے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی

چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں زیر زمین پانی کے استعمال اور قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پانی کے حوالے سے ڈیٹا جمع نہ کرنے پرسیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیف جسٹس نےسیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا صنعتی ، گھریلو اور زرعی استعمال سے متعلق قیمتوں کا تعین ہونا چاہیے، آپ نے ابھی تک پانی کے حوالے سے ڈیٹا جمع نہیں کیا جبکہ بین الاقوامی آبی ماہرین کو اعدادوشمار ہی نہیں دیئے، اگر میں اوروں کے لیئے سختی کر سکتا ہوں تو آپ کے لئے بھی کر سکتا ہوں جس کے بعد سیکریٹری نے 10 دن کا وقت مانگ لیا۔

عدالت نے سیکریٹری لاء اینڈجسٹس کمیشن کو یومیہ 5 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے اور10 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ عدالت نے چاروں صوبوں کے سیکریٹری آبپاشی کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کے بعد اب ورکشاپ ہوگی جس میں چاروں سیکریٹری آبپاشی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین