بلغاریہ کے سمندری آثار قدیمہ کے ماہرین نے دنیا کا 2400 سال پرانا سمندری جہاز ڈھونڈ نکالا۔
بحیرہ اسود کی تہہ میں دبے ہوئے اس جہاز کو 60 سے زائد ماہرین کی ٹیم نے دریافت کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری اس منصوبے پر ماہرین نے اسپیشل ڈیپ واٹر کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے سمندری تہہ کا معائنہ کیا۔
ماہرین کے مطابق یہ جہاز اس زمانے کا ہے جب بحیرہ اسود کو تجارت کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔