• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت ظاہر کردی گئی

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسرائیلی-مالدووان ربی زوی کوگن کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت ظاہر کردی گئی۔

اماراتی حکام نے ربی زوی کوگن کے قتل کے شبے میں تین افراد کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ازبک شہری ہیں جن میں 28 سالہ اولمپی توہیرووچ، 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم اور 33 سالہ عزیزبیک کاملووچ  شامل ہیں۔ 

امارات میں مقیم کوگن کی اسرائیلی و مالدووان شہریت تھی، وہ 21 نومبر کو یو اے ای میں لاپتہ ہوا تھے۔

لاپتہ اسرائیلی-مالدووان شہری کی تلاش کے سلسلے میں شروع ہونے والی تحقیقات کے دوران اس کی لاش برآمد ہوئی۔

حکام معاملے کی مکمل تفصیلات اور محرکات معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید