پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے اسپیکر پرویز الٰہی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے آج بھی پنجاب اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور سڑھیوں پر بیٹھ کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
مظاہرے سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے 6 اراکین کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کی کارروائی فراڈ ہے، ایوان بالکل ٹھیک چھوڑ کر گئے تھے ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جعلی تصویر جاری کی ۔
ان کا کہناتھاکہ معاملے کی تحقیقات کےلئے حکومتی کمیٹی مسترد کرتے ہیں ،ہم اسپیکر کی دھونس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور بطور اپوزیشن اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ ہمارے 12 ووٹ پرویز الٰہی نے چوری کئے،اسپیکر پنجاب اسمبلی بازاری زبان استعمال کرتے ہیں،وہ سر سے پیر تک بغض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہاکہ ہمیں کسی کے خلاف عدم اعتماد لانے کی ضرورت نہیں ،حکومت کو چلنے دیں گے اور ہم اپوزیشن کا مزہ لیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ وزیر اعظم کس منہ سے دنیا کے سامنے دکھڑے رو رہے ہیں،مرکز میںفواد چوہدری اور پنجاب فیاض الحسن چوہان ہیں، عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ۔