• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاک جاپان میچ 1-1سے برابر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسقط میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں بدھ کو پاکستان اور ایشین چیمپئن جاپان کا میچ 1-1سے برابر ہوگیا۔ جاپان کیلئے کینجی کینازاتو اور پاکستان کیلئے مبشر علی نے گول کیے۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن بھارت اور ملائیشیا کا میچ بغیر گول کے برابر رہا۔ جس پر سابق پاکستانی اولمپئن شہناز شیخ نے فکس میچ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم 22 مرتبہ ملائشیا کے گول ایریا میں داخل ہوئی لیکن گول اسکور نہ کرسکی ۔ دونوں ٹیموں نے ایک،ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔  
تازہ ترین