• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے وزیراعلیٰ سندھ کی چیمبر میں ملاقات

سپریم کورٹ پاکستان کی کراچی رجسٹری میں میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج پھر ہورہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر حکام بھی تھے،چیف جسٹس پاکستان نے جے آئی ٹی سے عدم تعاون کی شکایت پر وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے چیمبر میں بلایا تھا۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن بھی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔

کراچی میں سرکاری اراضی پر قبضے اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس میں میئر کراچی، کنٹونمنٹ، کے ڈی اے اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو بھی عدالت عظمیٰ کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین