پسنی(این این آئی) پسنی بنگلہ بازار میں بجلی کے ستائے خواتین اور بچوں کا احتجاج، ٹائر جلاکر روڈ بند کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ بازار کے مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف پسنی مین روڈکو بنگلہ بازار کے قریب ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا۔ خواتین اور بچوں کا کہنا تھا کہ علاقے کاٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا۔ احتجاجی مظاہرین نے کیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔