• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں ترمیم رول بیک کرنے کے خطرناک نتائج ہوں گے،رضا ربانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینٹر میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم طویل جدوجہد کے نتیجے میں حاصل کی گئی ہے، اگر اسے رول بیک کیا گیا تو نتائج انتہائی خطرناک ہونگے۔ سول ملٹری بیوروکریسی نے اٹھارویں ترمیم کو کبھی تسلیم نہیں کیا، ملک میں صرف سوویلین کرپٹ نہیں ہیں بلکہ عدلیہ سمیت سول ملٹری بیوکرو کرسی بھی کرپٹ ہے اور ہر ایک کا بلاتفریق ایک ہی قانون کے تحت احتساب ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ سوسائٹی فار گلوبل موڈریشن کے زیر اہتمام اٹھارویں ترمیم کی خامیاں اور خوبیوں کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا وجود چھوٹے صوبوں کو انکا حق دلانے کے لئے ہوا تھا، سول ملٹری بیروکریسی نے تہیہ کر لیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد نہ ہو۔
تازہ ترین