• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال میں حکومت کو10ارب کا منافع دوں گا،شیخ رشید

لاہور(جنرل رپورٹر )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج ریلوے کی زمین خالی کردے، دھابیجی ٹرین سرکلرریل کی آدھی ضرورت پوری کرے گا،ایک سال میں حکومت کو10ارب کا منافع دوں گا،ریلوے میں نوجوانوں کو بھرتی کریں گے۔ اس ملک کی معیشت ریلوے کے بغیر کھڑی نہیں ہو سکتی، ماضی میں اربوں روپے سٹیشنز کی بحالی پرلگا دیئے گئےان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سی ای او ریلوے آفتاب اکبر اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی معیشت کیلئے ریلوے کی ترقی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں حکومت کو10ارب کا منافع دوں گا۔گزشتہ سال کی نسبت ہم نے زیادہ کمائی کی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں اربوں روپے ریلوے اسٹیشن کی بحالی پر لگا دیئے گئے۔اسی طرح ماضی میں مہنگے ریلوے انجن بھی خریدے گئےجن کا اڈٹ کر وایا جائے گاانہوں نے کہا کہ صرف احسن اقبال کے ریلوے اسٹیشن پر کروڑوں روپے لگا دیئے گئے ۔
تازہ ترین