بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے بتایا کہ اُنہیں دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے لیویز کو ناکوں پر ہائی الرٹ رکھا گیا تھا، ایک گاڑی میں سوار چھ دہشت گرد جب سرخاب پر پہنچے تو لیویز فورس نے ان کا تعاقب کیا، ملزموں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لیویز اہلکاروں نےاُنہیں گرفتار کرلیا۔
اورنگزیب بادینی کا کہنا ہے کہ لیویز فورس نے کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سات کلاشنکوف، بھاری تعداد میں گولیاں، ماسک اور کمانڈو جیکٹس و دستانے برآمد کرلئے۔
ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس کو شاندارکارکردگی پر انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔