لاہور(این این آئی)مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو اپنے مدِ مقابل لا کر اپنی کمزوری کا اظہار کیا ہے۔ نیب کے اوپر ادارہ بنا کر مزید کرپشن کا ذریعہ کھول دیا ہے۔ نیب کے اوپر ادارہ بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔اداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگااور انصاف کا عمل مشکوک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا انتخاب لیڈر آف دی ہائوس اور لیڈر آف دی اپوزیشن کے مشورے سے نہیں ہوا تھا بلکہ صرف دونوں کی رضامندی اور فیصلے کے تحت ہوا تھا۔ اس میں یہ کہنا کہ نیب میں کوئی خرابی نہیں یہ بھی غلط تصور ہے۔ اس ادارے میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہ ہیں۔