• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ کی اپیل پر محفوظ فیصلہ آج جاری کیا جائیگا

اسلام آباد /کراچی (نمائندہ جنگ / اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ آج ضلع ننکانہ صاحب کے توہین رسالت کے مشہور مقدمہ کی ،ملزمہ آسیہ بی بی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ملنے والی سزائے موت اور اسے برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملزمہ کی اپیل پر 8؍ اکتوبر 2018ء کو محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرے گی ۔ ادھر اسلام آباد میں اندیشہ نقص امن کے پیش نظر ریڈ زون مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، داخلہ کے تمام راستوں پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں تاہم شاہراہ دستور پر سرکار ی اور نیم سرکار ی ملازمین کو دفاتر میں جانے اوراپنے فرائض ادا کرنے کی سہولت باہم پہنچائی جائے گی ۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں داخلے کی تمام راستوں پر پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات ہونگے بتایا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی ممکنہ صورتحال کے تدارک کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ موبائل فونز سروس بھی بند کئے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ داخلہ سندھ نےسپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر مسیحی آبادیوں سمیت تمام حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کرنے کی سفارش کردی گئی، اس حوالے سے رات گئے متعدد مقامات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

تازہ ترین