ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹانک روڈ طارق شہید سے بھاگووال تک صبح 6 سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔
شہر کے دیگر علاقوں کلاچی، ہتھلہ، کوٹ اٹل، گرہ عبداللّٰہ، چہکان گاؤں، دربڑی، پوٹہ اور کوٹ عیسیٰ خان روڈ میں آمد و رفت معطل رہے گی۔
دوسری جانب تکوار، ہتھالہ، پوٹ، بڈھ، کنوری اور گرہ محبت لنک روڈز بند رہیں گے۔