• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر،ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اقتصادی ،تجارتی اورثقافتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

گوادر ( نامہ نگار ) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کمیٹی کا خصوصی کمیٹی برائے تشکیل ایشیائی پارلیمان کا اجلاس گوادر میں اختتام پذیر ہو گیا، شرکا نے اقتصادی ،تجارتی ،ثقافتی اور سیاسی روابط کو مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ، مندوبین نے پاکستان کی قومی شجرکاری مہم میں عملی شرکت کے ذریعے اپنی حمایت کا یقین دلایا،اعلامیہ میں ایشیائی پارلیمان کے قیام کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا، کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی 8 قرار دادیں منظور کی گئیں ، شرکا نے بہترین انتظامات پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو خراج تحسین پیش کیا ، ترقی ، امن ، خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور اور ایشیائی پارلیمان کی تشکیل کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ شرکا نے اقتصادی ،تجارتی ،ثقافتی اور سیاسی روابط کو مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ خصوصی کمیٹی کے گوادر اجلاس میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک کو ایشیائی پارلیمان کے قیام پر غور وخوض کو آگے لے جانے میں رہنمائی ملی اور امن و خوشحالی پر مبنی ایشیائی صد ی کے تصور کو مزیدتقویت ملی ۔اعلامیہ میں اس عزم کابھی اظہار کیاگیا کہ تسلسل کے ساتھ وفود کے تبادلوں ، تعاون اور تبادلہ خیال کے ساتھ مشترکہ مقاصد کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی ۔
تازہ ترین