• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس اسکول چیمپئن شپ میں آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا

عبدالواسع کے فیصلہ کن گول کی بدولت لیژر لیگس اسکول چمپئن شپ میں سکسٹین اسٹار اکیڈمی نے مسلم اسکور کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔

لیژرلیگس کے زیراہتمام سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر جاری اسکول اینڈ ااکیڈمیز چمپئن شپ میں پریمئر ڈویثرن اور ڈویژن ون میں آٹھ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ بلوچ کلب عزیز آباد نے گلشن سوکر اکیدمی کو 2-1سے شکست دی۔ شیر علی اور معیز نے فاتح ٹیم کیلئے گول کئے جبکہ ناکام سائیڈ کیلئے سفیان نے گول اسکور کیا۔

ینگ مسلم اسکول اور ریڈ آرمی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ چوتھے میچ میں گلشن سوکر رائیلزنے سکسٹین اسٹار گولڈ کو 1-0سے ہرایا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے شیرم نے اسکور کیا۔ سکسٹین اسٹار گرین نے ریڈ آرمی جوینئر کو مقیم کے واحد اور فیصلہ کن گول کے ذریعےصفر ایک سے ٹھکانے لگایا۔

ٹائٹن ایف نے سکسٹین اسٹاروائٹ کو سفیان کے واحد گول کی بدولت 1-0سے زیر کیا۔ اینگلو اسکول کو روٹ اسکول کے خلاف 1-0کی کامیابی حاصل ہوئی۔ علی نے فاتح ٹیم کیلئے گول بنایا۔ ڈمنیڈ یونائیٹڈ نے فیڈرل پبلک اسکول کوصفر ایک سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے حمزہ صدیقی گول اسکورر تھے۔

تازہ ترین