• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بے حس اور سفاک مظاہرین نے ننھے پھل فروش کو لوٹ لیا۔

بڑی تعداد میں سڑک پر موجود لوگوں کا ہجوم پھل فروش بچے کی ریڑھی پر ٹوٹ پڑا اور انہوں نے بے چارے بچے کی گدھا گاڑی پر موجود تمام کیلے لوٹ لیے۔

اچانک لوٹ مار سے بچہ گھبرا گیا اور اس نے گدھا گاڑی کو آگے بڑھا کر ہجوم کے اندر سے نکلنے کی پوری کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ریڑھی سے کیلے اٹھا کر بھاگ رہے ہیں اور پھل فروش بچہ انہیں روکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

ریڑھی سے کیلوں کی لوٹ مار میں مرد ہی نہیں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تازہ ترین