• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹر نز ہاکی لیگ ایک ہفتے کے لئےملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عیسیٰ لیب ویٹر نز ہاکی لیگ جو ہفتے سے اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں شروع ہونے والی شہر کے حالات کی وجہ سے اب دس نومبر سے شروع ہوگی، سابق قومی کپتان اصلاح الدین کے مطابق لیگ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تمام مقابلے برقی قمقموں کی روشنی میں سنگل لیگ کی بنیاد پے کھیلے جائیں ہے۔ لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، سمیر حسین، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، مبشر مختار، آرگنائزنگ سیکرٹری ، آلِ حسن اور امپائر مینیجر مسعود ارحمان ہوں گے۔

تازہ ترین