• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ہیری پوٹر تھیم پارک میں لائٹ شو کا انعقاد


برطانیہ کے ہیری پوٹر تھیم پارک میں رنگا رنگ لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا ۔

ہیری پوٹر فلم سیریز کے دیوانوں کی کمی نہیں جو جادوئی مناظر سے بھرپور اس فلم سے جڑی ہر چھوٹی بڑی شے سے نہایت دلچسپی رکھتے ہیں۔

برطانیہ میں قائم کردہ ہیری پوٹر تھیم پارک اپنی مثال آپ ہے جہاں پہنچ کر آپ کو ایسا محسوس ہو گا جیسے آپ فلم کےمناظر میں پہنچ گئے ہوں۔

گزشتہ روز جادوئی دنیا کوسب سے بڑے اسکول ہوگورڈز کے قلعے پر سجایا گیا لائٹ شو ہیری پوٹر زسیریز کے دیوانوں کی توجہ کا مرکز بنا گیا۔

دیوہیکل عمارت پر کہیں تو پروجیکشن سے روشنیاں بکھیری جا رہی تھیں تو کہیں قمقمے اور دیگر روشنیا ں اسے مزید دلکش بنا رہی تھیں۔

اس لائٹ شو کو دیکھنے کے لئے سینکڑوں افراد نے تھیم پارک کا رُخ کیا جن میں بچے اور بٹے تمام ہی جی بھر کر لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین