بزرگوں کیلئے روایتی ہدایات کو چیلنج کرنیوالی 100 سالہ چینی فوڈ بلاگر
چین کی 100برس کی فوڈ بلاگر اب بھی کیکڑے اور ببل ٹی سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ پیرانہ سالی اور تمام دانت کھو دینے کے باوجود ژونگ وین یو اب بھی روایتی کھانوں سے لے کر ببل ٹی، کولا، کافی اور آئس کریم جیسی غذاؤں پر ہاتھ صاف کرنے سے پہلو تہی نہیں کرتیں۔