• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ کومل میر کو اپنے گھر کی ملکہ بنانا چاہتے ہیں، یشما گل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ کومل میر کو شادی کے بے شمار رشتے آ رہے ہیں، لوگ اس کو اپنے گھر کی بہو بنانا چاہتے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ کومل میر ان دنوں خبروں میں ہیں، انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، اب اپنی شخصیت میں تبدیلی اور وزن میں اضافے کے بعد مزید توجہ حاصل کر رہی ہیں، ان کی پرفارمنس اور اسکرین پر موجودگی کو مداح بےحد سراہتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے ایک شو کے دوران کومل میر کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کو شادی کے لیے بےشمار پرپوزل مل رہے ہیں۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے یشما گل نے کہا کہ کومل میری بہت قریبی دوست ہے، اُسے بہت سارے شادی کے رشتے آ رہے ہیں، آج کل کومل کی ڈیمانڈ زیادہ ہے لوگ اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس کو اپنے گھر کی ملکہ بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اُسے شکر ادا کرنا چاہیے، میں خود بھی اس کی شادی کروانے کی کوشش کر رہی ہوں۔

اداکارہ کا یہ بیان ناصرف مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں اداکارہ کومل میر کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے ایسے مرد کو ترجیح دیں گی جو امیر ہو، چاہے وہ بےوفا ہی کیوں نہ ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید