پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے بعد شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار سے ایک لاکھ 37 ہزار تک گرگیا۔
کاروبار کے آغاز سے بازار حصص کے 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان رہا جو کاروبار کے آخر تک شدید مندی میں تبدیل ہوگیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں ایک ہزار 415 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 3 حدیں نیچے گر کے ایک لاکھ 37 ہزار 964 پوائنٹس پر آگیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 331 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 60 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 32 ارب رہی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔