آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فرسٹ ایڈ اور ٹریفک قوانین

عام طور پر شہریوں اور خاص طور پر دیہات میں لوگوں کو اچانک حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس میں کام کرتے ہوئے گہرے زخم کا لگ جانا، اُلٹیاں ہو جانا، بخار کی وجہ سے دماغ کی رگ پھٹ جانا، ہڈی ٹوٹ جانا، ہارٹ اٹیک ہو جانا، آنکھوں میں چوٹ لگ جانا، شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو جانا اور خاص طور پر خواتین کا جل جانا جیسے واقعات روزمرہ کا معمول ہیں۔ کئی مقامات پر خاص طور پر دیہاتوں سے اسپتال دور ہوتے ہیں اور سواری کا انتظام بھی نہیںہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے مریض دیر سے اسپتال پہنچتے ہیں اور ان کی حالت خراب ہو جاتی ہےجبکہ بعض مریض اسپتال پہنچنے سے پہلےہی چل بستے ہیں۔ ٹریفک کے قوانین کی ناواقفیت کی وجہ سے بھی خطرناک حادثات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ معذور ہوجبکہ کئی حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی خاندان اُجڑ جاتے ہیں۔حکومت سے درخواست ہے کہ فرسٹ ایڈ کے بارے میں معلومات کو میٹرک کی سطح تک نصاب میں اور ٹریفک قوانین کو پرائمری یا مڈل کی سطح تک نصاب میں شامل کیا جائے۔
(غلام رسول۔گلشن اقبال)