اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مختلف سرکاری اداروں کے فیلڈ افسران کی جانب سے ایکڑوں پر محیط سرکاری رہائشگاہوں کے استعمال کے حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریزسے دس روز کے اندر اندر رپورٹ طلب کرلی ہے ، سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا پر آنے والی خبروں پر لیا ہے ،پورٹ کے مطابق ان سرکاری رہائشگاہوں کی قیمتیں اربوں روپے میں ہیں اوریہ متعلقہ شہروں کے پوش علاقوں میں واقع ہیں جبکہ ان کی سالانہ تزئین و آرائش کیلئے بھی علیٰحدہ سے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں۔