چترال (نمائندہ جنگ) چترال کے علاقے شیشی کوہ گورین گول کے جنگل میں برفانی تودے میں دبنے والے چار چرواہوں کی لاشیں برآمد، چاروں چرواہےہفتے کے روز برفباری کے دوران برفانی تودے میں دب کر لاپتہ ہوگئے تھے ۔ سعد ملوک ‘ عثمان ‘ امیر زادہ اور مومن کی لاشیں تلاش کرنے میں سیکڑوں افراد نے حصہ لیا،آج سپرد خاک کیا جائیگا ،اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالولی خان اور ناظم یوسی شیر محمد خان کی سربراہی میں امدادی کارروائیوں میں سیکڑوں افراد نے حصہ لیا۔علاقہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے لوگ پیدل جائے وقوعہ تک پہنچے اور برف ہٹانے کا کام شروع کردیا جن میں چترال پولیس ‘ لیوی فورس ‘ ریسکیو 1122اور عوام کی کثیر تعداد شامل تھی ۔ جان بحق افراد کی میتیں علاقہ کاوتی اور نور شاہی روانہ کردی گئیں جہاں آج انہیں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ چاروں چرواہے بکریاں چرارہے تھے کہ اچانک برفانی تودہ ان پر آگرا۔ جاں بحق افراد میں سعد ملوک ولد بہادر‘ عثمان ولد گل محمد ‘ امیر زادہ و مومن خان پسران خستہ خان شامل تھے۔