• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، آصف زرداری

نوابشاہ (محمد انور شیخ) سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و ممبر قومی اسمبلی آصف علی زرداری نے اپنی آمد کے بعد زرداری ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں منتخب ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے گوٹھ سومر خان جمالی جا کر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی کے کزن حسن جمالی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔
تازہ ترین