کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ’میرے مطابق‘ میں گفتگو کرتے ہوئےسنیئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر بات بتانے والی نہیں ہوتی ہر بات کا ڈھونڈرا نہیں پیٹا جاتا بہت سی باتوں کا ریاست تک ہی محدود رہنا ضروری ہوتاہے۔ زرداری اور شہباز شریف اپنی بقاء کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں یہاں جتنی لوٹ مار اور ظلم ہے عدالتوں اور جلادوں کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست کے خلاف ٹکراؤ کی اجازت نہیں دی جا سکتی آصف زرداری کی حالیہ تقریر مدبر کی تقریر لگی ۔ این آر او کے حوالے سے شہباز شریف کا دعویٰ جھوٹ ہے ان کے ماضی کئی ایسےجھوٹ نظر آئیں گے۔ عمران خان نے جو سب سے بڑا وعدہ عوام سے کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے وہ کرپٹ لوگوں کو رلا رہے ہیں۔ شجرکاری ، صاف پانی ، بجلی چوری اور معاشی معاملات کے حوالے سے جو اقدامات کیے جارہے ہیں کافی نہیں ہیں لیکن جہاں تک عمران خان نے وزیروں کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ دو ماہ میں کارکردگی دکھائیں ورنہ گھر جائیں یہ بات مجھے سمجھ نہیں آ ئی بے شمار وزارتیں ایسی ہیں جن کا کوئی ہدف نہیں ہے اور دو ماہ کے قلیل عرصے میں کوئی کس طرح سے اپنے آپ کو ثابت کر سکتا ہے یہ ٹھیک اُسی طرح کابیان ہے جیسے اپوزیشن عمران خان کے حوالے سے دے رہی ہے ۔پولیس کو غیر سیاسی کرنے کا معاملہ مرحلہ وار ہوگا خیبرپختونخوا کا اور پنجاب کی پولیس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے خیبرپختونخوا کی پولیس پہلے بھی بہتر تھی۔