کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے گیس نہ ہونے کے باعث سخت سردی میں بچے بوڑھے اور خواتین ٹھٹھر گئی ہیں متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیا جائے ورنہ اے کیو ایم شدید احتجاج کریگی۔