برمنگھم (پ ر) جہلم فورم مڈلینڈ کے زیراہتمام تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے گاؤں پھلڑے سیداں میں فری آئی کیمپ آج (6 نومبر بروز منگل) صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک ہوگا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے فری آئی کیمپ کے آرگنائز مرزا فیصل محمود نے بتایا یہ کیمپ الشفا آئی ہسپتال راولپنڈی کے تعاون سے لگایا جائے گا، کیمپ میں8 سے زائد ڈاکٹرز جن میں لیڈی ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گی اور وہ اپنی خدمات بالکل مفت دیں گے۔ کیمپ میں مفت معائنہ، مفت ادویات، بعدازاں آپریشن الشفا آئی ہسپتال میں مفت بمعہ لینز مستحقین مریضوں کے لیے کیا جائے گا۔